پی ٹی وی شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا،ملازمین کی تمام تر مراعات پر پابندی عائد

اسلام آباد(پی این آئی)سرکاری ٹی وی چینل مالی بحران کا شکار ہوگیا، سرکاری ٹی وی کے ملازمین کی تمام تر مراعات پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے نئے ٹائر اور مرمت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ اینکرز، ریسرچرز کی نئی تقرریوں،آفیشل لنچ، ڈنر اور انٹرٹینمنٹ، ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔تمام قسم کے اعزازیہ، کیش مراعات کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹرانسفر اخراجات، ٹریول الاؤنس، ڈیلی الاؤنس، ہوٹلز قیام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close