سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 270 ملازمین کو ترقی دے دی ۔

ترقی پانے والوں میں گریڈ ایک سے 20 کے ملازمین اور افسران شامل ہیں۔اسمبلی ذرائع کے مطابق آٹھ سال سے میرٹ اور سنیارٹی پر ملازمین کی ترقی نہیں ہوئی تھی، پک اینڈ چوز کے ذریعے ترقیاتی دی جاتی تھیں۔اسپیکر ایاز صادق نے سنیارٹی لسٹ کے مطابق تمام شعبہ جات کے ملازمین کو ترقی دی، ترقی پانے والوں میں نائب قاصد ،ایل ڈی سی،یو ڈی سی ،اسسٹنٹ،سیکشن آفیسرز ،ڈپٹی سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔اسپیکر نے تعلیم یافتہ ملازمین کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان کیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک ایم فل نائب قاصد اور بی اے پاس ڈرائیور ہے دونوں کو ترقی دی جائے گی۔

اس حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے میرٹ سنیارٹی اور کارکردگی کی بنیاد پر ترقیاں دی ہیں، ترقی پانے والے تمام ملازمین اور افسران نے ٹریننگ سمیت تمام قواعد پورے کیے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close