اسلام آباد(پی این آئی): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے دنیا بھر میں منکی پاکس کے بڑھتےکیسز اوربھارت میں زیکا وائرس کاپھیلاؤکے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ جاری کردیا۔
این سی او سی حکام نے کہا ہےکہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی نگرانی کی جائے، منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو خصوصی وارڈز میں قرنطینہ کیا جائے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 9 کیس سامنے آئے اور ایک ہلاکت ہو چکی، پاکستان میں منکی پاکس کے سارے مریض عرب ممالک سے آئے تاہم ملک میں منکی پاکس کی بیماری مقامی طور پر موجود نہیں۔
این سی او سی کا بتانا ہےکہ بھارتی شہر پونے میں زیکا وائرس کے 80 سے زائد کیس اورکئی ہلاکتیں ہوچکیں جب کہ پاکستان میں زیکا وائرس پھیلانے والا مچھر موجود ہے، آغا خان یونیورسٹی کے مطابق 2021 اور 2022 میں کراچی میں زیکا وائرس کی موجودگی کنفرم ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں