9 مئی واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا، علی امین گنڈاپور کا بڑا اعلان

پشاور (پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو بتا سکتا ہوں

 

 

کہ وہ پلان کیا تھا، جس دن سب کچھ بتا دیا پھر پتا لگے گا، منصوبہ 9 مئی سے پہلے بنا ہوا تھا، عدالت مجھ سے پوچھے کہ 9 مئی سے پہلے مجھے حراست میں رکھ کیا کہلوانا چاہتے تھے۔ انہوں نے آج یہاں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کی تاریخ پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے، چین اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے ایک بھرپور طاقت بن چکا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری فوج کے اندرونی

 

معاملات ہیں، اداروں کے اندرونی معاملات پر نہیں بولتے، سب کا شفاف ٹرائل ہونا چاہیئے۔ بتایا جارہا ہے کہ فیض حمید نے عہدہ میں رہ کر کسی کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا،فیض حمید نے کچھ غلط کام کیا ہے تو ان کا ٹرائل ہونا چاہیئے، 9 مئی واقعات سے متعلق عدالت مجھے بلا لے، 9 مئی واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا۔ جس دن میں نے بتا دیا کہ 9 مئی سے پہلے کیا کروایا جارہا تھا تو پھر پتا لگے گا، 9 مئی سے پہلے کیا اقدامات کئے گئے یہ کیا کروانا چاہتے تھے، منصوبہ 9 مئی سے پہلے بنا ہوا

 

 

تھا، عدالت مجھ سے پوچھے کہ 9 مئی سے پہلے مجھے حراست میں رکھ کیا کہلوانا چاہتے تھے۔ 9 مئی واقعات کے دوران میری موجودگی دکھائی جائے صرف وارنٹ نکال رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت میں آج تک فوج نے مداخلت نہیں کی۔ وزراء کی کارکردگی رپورٹ منگوائی ہے، ٹیم میں تبدیلی ہوتی ہے کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔ وزراء کی کارکردگی رپورٹ منگوائی ہے، ٹیم میں تبدیلی ہوتی ہے کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں