تحریک انصاف کے متعدد کارکنان گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر پولیس کی جانب سے خواتین سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےکارکنان ہاتھوں میں قومی اور پارٹی پرچم تھام کر سڑکوں پر ریلی کی صورت میں نکلے جس کی قیادت عامر مغل نے کی۔ریلی ایف نائن پارک سے شروع ہوئی جسے جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہونا تھا تاہم ریلی کے بلیو ایریا پہنچتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کرلیا۔ریلی میں شریک تحریک انصاف کے کارکنان نے نعرے بازی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طایر کی قیادت میں بھی ریلی نکالی گئی۔ پولیس نے مری روڈ سے دو خواتین سمیت چار کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close