اسلام آباد(پی این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ جنرل (ر) باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے فیض حمید کو تبدیل کیا تھا۔
عمران خان نےکہا ہےکہ فیض حمید کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، جنرل (ر) باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل (ر) فیض کو تبدیل کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کے مطابق اگر فیض حمید کا کوئی کردار 9 مئی میں ہے، تو یہ اچھا موقع ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج رات عوام کو آزادی کی خاطر پرامن طریقے سےگھروں سے نکلنے کی کال دی ہے۔
خیال رہےکہ سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لےکر ان کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع کردیا گيا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق فیض حمید کےخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پرکورٹ آف انکوائری شروع کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں