اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے یومیہ اجرت والے ملازمین کی ریگولرائزیشن کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے گوئٹے مالا اور پاکستان کے درمیان سیاسی روابط کے قیام سے متعلق یادداشت کی منظوری دے دی۔ پاکستان اور ایکواڈور کے مابین سیاسی روابط کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن کے ممبران کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق کمیٹی، سی سی ایل سی اور ای سی سی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں