پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش، Fiverنے پاکستانی فری لانسرز کا سٹیٹس غیر فعال کر دیا، لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا کے مقبول ترین فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور نے مبینہ طور پر بیش تر پاکستانی فری لانسرز کا سٹیٹس غیرفعال کر دیا ہے۔

منگل کے روز پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے متعدد ایسے سکرین شاٹس شیئر کیے جن میں فائیور کی جانب سے فری لانسرز کو ان کی ’گگز‘ کو غیرفعال کیے جانے پر آگاہ کیا گیا۔ایکس (سابق ٹوئٹر) اور فیس بک پر وائرل ہونے والے ایک سکرین شاٹ میں فائیور کی جانب سے پاکستانی فری لانسرز کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹوں کے باعث ان کا سٹیٹس غیرفعال کر دیا گیا ہے۔فائیور کی جانب سے فری لانسرز کو بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا ’ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز تعطل کا شکار ہیں جس کے باعث آپ کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہو چکا ہے۔

تاہم آپ کے آرڈرز میں تاخیر آپ کی ریٹنگز پر اثرانداز نہ ہو، اس لیے ہم نے عارضی طور پر آپ کی گگز کا سٹیٹس غیرفعال کر دیا ہے۔‘ فائیور کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام عارضی طور پر کیا گیا ہے اور اس سے پاکستانی فری لانسرز کی فائیور ریٹنگ میں کوئی نقصان نہیں ہو گا۔سوشل میڈیا صارفین فائیور کے اس پیغام کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔نوری نامی اکاؤنٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ پاکستان میں فری لانسرز کی آمدنی کا قتل بند ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں