تحریک انصاف یتیم ہو گئی؟ بڑا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی خبر سے تحریک انصاف سیاسی طور پر یتیم ہوگئی ہے اُ س کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج ایک بڑا برُج گرا دیا گیا ہے، آگے پی ٹی آئی کی پشت پناہی کرنے والے بونوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب آپ کو ٹھنڈی اور لیٹی ہوئی نظر آئے گی، وزیر اعلیٰ کے پی آپ کو اب گولا گنڈے کی طرح میٹھے نظر آئیں گے۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اور اپوزیشن لیڈر میٹھی میٹھی باتیں کرتے نظر آئیں گے۔

چند مہینوں میں معاملات ٹھیک ہوتے نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی، فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہو چکی ہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی، انکوائری پاک فوج نے فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتا لگانے کے لیے کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close