9مئی میں فیض حمید کا کیا کردار تھا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ9 مئی واقعات میں فیض حمید کا کردار ہوسکتا ہے لیکن تصدیق سے نہیں کہہ سکتا۔

 

 

 

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی واقعات ہوئے ہیں ان میں فیض حمید کا ہاتھ ضرور ہوگا،فیض حمید نے پیغام رسائی تو بہت کی ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا بہت گہرا تعلق ہے دونوں کے سسر بہت قریبی ساتھی تھے، 9 مئی میں فیض حمید کا کردار ہوسکتا ہے تصدیق سے نہیں کہہ سکتا ،فیض حمید باز آنے والے نہیں تھے ،ان کے پاس لامحدود اختیارات تھے ،9 مئی میں ملوث ہونے کی بات درست ہے تو یہ فیض حمید کا اکیلے کا کام نہیں ہوگا ،9 مئی میں فیض حمید اپنی سازشوں کا تجربہ فراہم کررہے ہوں گے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھاکہ میں نے فیض حمید کو کہا تھا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن کا ووٹ دیں گے ،فیض حمید نے مجھے کہا آپ کچھ نہیں مانگ رہے ہیں لیکن ہم آپ کو پنجاب دیں گے ،سیاسی واقعات میں فیض حمید کا کردار ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close