اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں فیض حمید کا کردار تھا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمارے سامنے آئی ایس پی آر کا صرف ایک بیان ہے، میں صرف اس بیان کو ہی تسلیم کروں گا، نجی ہاؤسنگ سکیم کے کیس میں ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے آئے ہوں گے، فوج نے اتنے سینئر افسر کیخلاف کارروائی کی ہے تو یقینا ٹھوس ثبوت ہوں گے، ایسے کوئی بھی ادارہ اپنے سینئر افسران کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کا اپنا احتساب کا عمل ہے، فیض حمید کے خلاف ثبوت سامنے آئے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت جب لائی گئی تو اس میں ان کا کردار تھا، اس معاملے میں بہت زیادہ قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں