سوشل میڈیا بیان ویزے میں مشکلات پیدا کرسکتا ہے؟بڑی خبر

ویب ڈیسک (پی این آئی)کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، کچھ شکایات آئی ہیں جس سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں تاکہ یو اے ای آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف اور پریشانی نہ ہو۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا یو اے ای میں 60 کی دہائی میں بہت سارے پاکستانی رہتے تھے، پاکستان اور یو اے ای کے ہمیشہ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کے دروازے ہمیشہ کھلے رہے ہیں۔اپنی اردو کے حوالے سے بخیت عتیق الرومیتی نے بتایا کہ لاہور کی کچھ فیملیز سے دوستی تھی ان سے اردو بولنا سیکھی۔

یو اے ای میں پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات کے حوالے سے قونصلر جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا یو اے ای میں مختلف ملکوں سے لوگ آتے ہیں، یو اے ای میں مختلف ممالک کے لوگ اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کچھ شکایات آئی ہیں جس سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں تاکہ یو اے ای میں لوگوں کو تکلیف نہ ہو، یاد رکھیں سوشل میڈیا پر آپ جو لکھتے یا اپ لوڈ کرتے ہیں وہ جمع ہوتا رہتا ہے، آپ کا سوشل میڈیا بیان ویزے کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا جب کوئی پاکستانی قومی لباس میں میرے دفتر آتا ہے تو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، پاکستانی شہری یو اے ای جائیں کام کریں، اپنی زندگی انجوائے کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں