گاڑی پر فائرنگ ،بڑی شخصیت جا ں بحق ہوگئی

مستونگ (پی این آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ کو طبی امداد دی جارہی ہے، عبدالمالک بلوچ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close