لاہور (پی این آئی)ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے فیض حمید کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے،جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا جنرل (ر)فیض حمید کی وجہ سے پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، وہ جنرل باجوہ کی ایما پر معاملات سرانجام دیتے رہے،فیض حمید کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے،جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر فیض حمید کے تانے بانے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاکر کوئی کارروائی کی گئی تو قابل مذمت ہوگی، چار سال خاموشی کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کرنا غلط ہوگا.
فیض حمید نے پی ٹی آئی کو بھی ماموں بنائے رکھا،فیض حمید کے دورمیں بنائی گئی ویڈیوز بعد میں پی ٹی آئی کے خلاف استعمال ہوئیں،اگر فیض حمید کا کورٹ مارشل سیاسی لحاظ سے ہوتا ہے تو پھر جنرل باجوہ بھی لپیٹ میں آئیں گے۔ شیر افضل مروت نے کہا بانی پی ٹی آئی اسیری کے دوران فیض حمید کے حوالےسے مشکوک ہوگئے ،ہوسکتا ہے انڈراسٹینڈنگ سےفیض حمید کو گرفتار کیا گیا ہو، اندیشہ ہے فیض حمید کوبانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا کر سامنے لایا جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں