فیض حمید کی گرفتاری پر چئیرمین پی ٹی آئی کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے فیض حمید کے خلاف کارروائی کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دےد یا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گوہر خان کا کہنا تھا کہ یہ فوج کااپنا اندرونی معاملہ ہے , فوج کااپنا ایک سٹرکچر بنا ہوا ہے، وہ جس کو جیسے کرنا چاہیں کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف میرا نہیں خیال کوئی ہماراایساکوئی مطالبہ رہا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی سابق آرمی چیف کے خلاف ایسی کوئی بات کی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close