امام مسجد نبوی ﷺ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا خصوصی پیغام پہننچا دیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے ملاقات کی، وزیراعظم نے معزز

 

 

مہمانوں کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے امام مسجد نبویؐ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے، آپ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔امام مسجد نبویﷺ نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور دیگر سعودی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔محمد شہبازشریف

 

 

نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے لئے بے انتہا عزت و احترام ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،

 

 

ہمارا سعودی عرب سے رشتہ دہائیوں پر محیط ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب پر گامزن ہیں۔مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے پاکستان میں پر تپاک میزبانی پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو ایسے ستارے ہیں جو کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین، علمائے کرام، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید اور دیگر سعودی حکام شامل تھے۔ملاقات کے بعد وزیراعظم کی طرف سے امام مسجد نبویﷺاور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں