حکومت پاکستان کا ‘فائر وال’ کیلئے ایک اور اہم اقدام

اسلام آباد ( پی این آئی) حکومت نے گریٹ فائر وال آف پاکستان کے لئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اوور دی ٹاپ ( او ٹی ٹی ) سروسز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے فریم ورک پر کام تیز کردیا۔

آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی، او ٹی ٹی ریگولیٹری فریم ورک کو اتھارٹی سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کرایا جائے گا، نئے فریم ورک کے تحت واٹس ایپ، اسکائپ، فیس بک میسنجر، ایمو اور وائبر سمیت مختلف فورمز کو لائسنس اور آتھورائزیشن لینا ہوگی، نئے فریم ورک کے تحت ٹویٹر، فیس بک، لنکڈ ان، ان لائن گیمنگ اور ای کامرس کو بھی ریگولیٹ کیا جائے گا، میڈیا ڈیجیٹل سروسز کو بھی پی ٹی اے اور پیمرا مل کر ریگولیٹ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ او ٹی ٹی سروسز کو 3 گیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا، جس کے تحت دستاویز کمیونیکیشن سروسز، ایپلی کیشن سروسز اور میڈیا سروسز کو الگ الگ کیٹگری بنایا جائے گا، دستاویز کمیونیکیشن سروسز کو لائسنس اور رجسٹریشن کروانا لازم ہوگی، دستاویز کمیونیکیشن سروسز میں واٹس ایپ، فیس بک میسنجر، ایمو، اسکائپ، وائبر سمیت تمام کمیونیکیشن کے پلیٹ فارم شامل ہوں گے، دستاویز ایپلی کیشن سروسز میں فیس بک، ایکس، ای سروسز، ای کامرس، گیمنگ اور لنکڈ ان جیسی سروسز شامل ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں