بددیانتی سے رقم کاچیک جاری کرنیوالوں کیلئے سزا ئوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی )ملک میں بددیانتی سے رقم کاچیک جاری کرنے والوں کے لئیسزائیں بڑھنے کا امکان ہے۔

سزائیں بڑھانے کا بل اپوزیشن رکن سہیل سلطان کی جانب سے جمع کرا دیا گیا ہے، بددیانتی سے ایک کروڑ کا چیک جاری کرنے والے کو 2 کروڑ جرمانہ اور 10سال تک قید کی سزا ہوسکے گی، 10 لاکھ سے کم کا چیک جاری کرنے والے کو رقم کا دوگنا جرمانہ اور 3 سال تک قید کی سزا تجویز، 10 لاکھ سے زائد اور 50 سے لاکھ سے کم کا چیک جاری کرنے والے کو درج رقم کا دوگناجرمانہ،5سال تک قید کی سزا تجویزکی گئی ہے۔ 50 لاکھ زائد اور ایک کروڑ سے کم کا چیک جاری کرنے والے کو دوگنا جرمانہ اور 7 سال تک قید کی سزا تجویزجبکہ ایک کروڑ سے زائد کا چیک جاری کرنے والے کو رقم کا دوگنا جرمانہ اور دس سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں