کوئٹہ سے پشاور جانیوالی ٹرین پٹری سے اُتر گئی

کراچی(پی این آئی)جعفر ایکسپریس جیکب آباد کے قریب پٹری سے اتر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی کہ تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس (39UP) کو حادثہ پیچوہا پھاٹک کے قریب واقع پیش آیا ہے،حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، امدادی ٹیم موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔ پٹری سے اترنے سے ریلوے کے شیڈول میں خلل پڑا ہے، 146DN ٹرین کو جیکب آباد میں روک لیا گیا ہے، ریلوے حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں تاکہ پٹری سے اترنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close