قومی اسمبلی کے تین حلقوں میںووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔ بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل دن ساڑھے 11 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کا فیصلہ سنائے گا۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ کےلیے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں