سوات(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر
سکیل پر زلزلے کی شدت4.4 جبکہ زیرزمین گہرائی 200کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں