نیا پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے نئے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کے معاملے پر قابو پانےکے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

 

 

ذرائع کے مطابق پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک منگوا لیا ہے، فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہو سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close