اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایسا فیصلہ کیا جس کے بعد میں پارٹی میں نہ رہا تو اسمبلی کی نشست چھوڑ کر گوشہ نشینی اختیار کر لوں گا اور پاکستان سے چلا جاﺅں گا، بہت جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے اور انہیں حتمی فیصلے کا بھی انتظار ہے۔
نجی اخبارڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ میں کسی پارٹی ممبر کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا میں نے کبھی پارٹی میں فارورڈ بلاک کی بات نہیں کی تھی۔ہاں مگر بسا اوقات ذاتی رائے کا اظہار ضرور کرتا تھا جسے پارٹی پالیسی بنا کر پیش کیا جاتا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے خدمات میری مجبوری نہیں تھی بلکہ میں نے ہمیشہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد کی ہے کیونکہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی حکمرانی میں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ کبھی معافی نہیں مانگے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے تو بلکہ چارج شیٹ پیش کی ہے کہ اگر 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کا کوئی شخص ملوث نکلا تو نہ صرف اس کو پارٹی سے نکالا جائے گا بلکہ اس کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ شیر افضل مروت نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ میں نے کبھی پارٹی میں کسی سے مدد نہیں مانگی یہ تو ان کی صوابدید ہے جن رہنماﺅں کے ساتھ میں نے مل کر کام کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں