اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 15اگست 2024ء تک مفت ایم ٹیگ کی سہولت کا اعلان کر دیا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق این ایچ اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں شہری کسی بھی ٹول پلازہ یا این ایچ اے دفتر سے مفت ایم ٹیگ حاصل کر سکتے ہیں۔اس اعلان کے ساتھ این ایچ اے کی طرف سے یہ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ مستقبل قریب میں صرف انہی گاڑیوں کو موٹرویز پر صرف ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ این ایچ اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مفت ایم ٹیگ کی اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں موٹرویز پر داخلے کی پابندی سے بچ سکیں۔
رپورٹ کے مطابق این ایچ ا ے کی طرف سے ابتدائی مرحلے میں لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) پر 16اگست 2024ء سے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد بتدریج دیگر موٹرویز پر بھی اس پابندی پر عملدرآمد کیا جائے گا، جس کے بعد کسی موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر کوئی گاڑی سفر نہیں کر سکے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں