پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول 15 اگست سے کھل جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 15 اگست سے سرکاری اسکول ہفتے میں 5 روز کھلیں گے، پیر سے جمعرات تک اسکول 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے کھلے رہے گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکول میں پہلی شفٹ 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسری شفٹ میں ایک بجے سے 5 تک طالب علموں کو پڑھایا جائے گا جبکہ جمعہ کو اسکول 8 سے 12 تک کھلے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں