ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے ،گزشتہ روز سے پیدا ہونے والے مسئلے کو تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس شدیدمتاثر ہے ،صارفین کو دو دن سے موبائل ڈاؤن لوڈنگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں،موبائل صارفین کو تھری جی اور فور جی سروس بھی سود مند ثابت نہیں ہورہی، صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی استعمال نہیں کر پار ہے،پی ٹی اے کی جانب سےسروس میں خرابی سے متعلق تاحال اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close