پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ
کیس کی سماعت کے دوران جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں جیل میں کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا جج خالد ارشد سے مکالمہ ہوا۔پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جج خالد ارشد سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر انہیں جیل میں کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور عمر چیمہ نے ڈائس پر آکر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سے استدعا کی کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کردیں، ہم تینوں اپنی درخواست ضمانت واپس لے لیتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدالت میں کہا کہ یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں، ان کی ضمانت کا فیصلہ کر دیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے کارروائی 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں