ٹھیکہ دینے کا وعدہ، پنجاب کے وزیر کی ویڈیو لیک ہو گئی

پنجاب کے وزیر معدنیات شیر علی گورچانی کی ٹھیکیدار سے مبینہ ڈیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں صوبائی وزیر اپنے موبائل فون پر کسی کو معدنیات کا بلاک دینے کا وعدہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر اپنے موبائل فون پر ٹھیکیدار سے گفتگو میں یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ’ معدنیات کا بلاک نیلامی کے ذریعے آپ کو دیا جائے گا،اتوار کو لاہور آرہا ہوں آپ سے ملاقات ہوگی‘۔دوسری جانب وائرل ویڈیو پر شیرعلی گورچانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے،کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے پاس بزرگ سیاستدان آئے جو کان لیز پر لینا چاہتے تھے، لیز ٹینڈر کے بعد نیلام کی جاتی ہے، وائرل ویڈیو میں لیز دینے کی بات صرف دلاسا دینے کے لیے کی تھی۔شیر علی گورچانی کا مزید کہنا تھا کہ ریکارڈ چیک کر لیں، عباس صاحب کو اگر لیز دی گئی تو میں مجرم ہوں، میرے اوپر ایک روپے کی کرپشن بھی حرام ہے، ہم پاکستان اور پنجاب کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں