اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو 22اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی،ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی
آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 22اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں 22اگست ہی منظور ہے، جلسہ کی تیاری کیلئے بھی وقت چاہئے ہوتا ہے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں