رانا ثنا اللہ کا 9 مئی واقعات سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں اور اس

 

 

کے ثبوت موجود ہیں، ریاست کے تینوں ستون اپنے کام کی حدتک محدودکرلیں تو مسئلہ حل ہوسکتاہے،قانون سازی کااختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست مخالف کی رائے کا احترام کرنے کا نام ہے،ہمارا عدالتی نظام کسی کو سزا دینے کے قابل نہیں ہے،9مئی واقعات سے متعلق کسی کوبھول ہے کہ کس نے کئے ہیں، سب کونظرآرہاہے9مئی واقعات کس

 

 

نے کئے ہیں،مجرم آپ کیسامنے ہے،عدالتی نظام میں کیس دائر کرنے کے بعد اسٹے آجاتا ہے،راناثنااللہ کا کہناتھا کہ انگلینڈ میں 3دن میں سزائیں دی گئیں،یہاں30دن میں وکیل پیش نہیں ہوتا،فرق دیکھناچاہیے کون سسٹم درست کرنا چاہتا ہے کون خراب کرکے ملک کابھٹہ بٹھانا چاہتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ حسینہ واجد فرار نہ ہوتی توکچھ نہ ہوتا،فوج حکومت سے الگ نہ ہوتی توکچھ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں،ثبوت ہیں،اب سپریم کورٹ نے سب کرناہے،تحقیقات بھی انہوں نے کرنی ہیں،آئین میں ترمیم سپریم کورٹ نے کرنی ہے تو فوجی عدالتوں کا بھی فیصلہ کردیں۔

 

 

اگرسپریم کورٹ نے انہیں بری کرنا ہے توکردیں،ہم بالکل بے بس نہیں،اپنے حصے کا کام کرنے کو تیار ہیں،عدلیہ اوراداروں کو اپنے حصے کا کام کرناچاہیے ،مشیروزیراعظم راناثنااللہ کا کہناتھا کہ یہاں کوئی اپنے حصے کا کام کرنے کوتیارنہیں،دوسرے کا کام کرنے کو ہرکوئی تیارہے،ریاست کے تینوں ستون اپنے کام کی حدتک محدودکرلیں تو مسئلہ حل ہوسکتاہے،قانون سازی کااختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، سپریم کورٹ لے لے، میرا خیال ہے سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو ہی اسٹرائیک ڈائون کردے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں