رات گئے خوفناک دھماکہ

اسلام آباد(پی این آئی)ہنگو میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکا جی ٹی روڈ پر ووکیشنل کالج کے سامنے ہوا۔ پولیس نے دھماکے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close