بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس تمام آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لے رہی ہے، ڈیڑھ ماہ سے کام کر رہے ہیں کہ ہمیں کس آئی پی پی کی کیپیسٹی کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں قوم کو بجلی کی قیمت سے متعلق خوشخبریاں ملیں گی۔اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ روز پاور ڈویژن کی وضاحت کے باوجود غلط خبر چلائی گئی کہ بجلی مہنگی ہوئی ہے، کل بجلی 77 پیسے سستی ہوئی، ایڈجسٹمنٹ 3.33 روپے سے کم کر کے 2.56 روپے کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close