اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے بجلی کے زائد بلوں کے متاثرہ شہریوں کو ’ری فنڈنگ‘ کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت نے ’پرو ریٹا سسٹم‘ (Pro-rata system)کے تحت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ جن بلوں میں اضافی یونٹ ڈالے گئے ہیں، ان پر کم ٹیرف لاگو کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق زائد یونٹ ڈالے جانے سے صارفین کو فی یونٹ قیمت 27روپے لگائی گئی تھی، جسے حکومت کے اس فیصلے کے بعد کم کرکے 13روپے فی یونٹ کیا جائے گا۔ صارفین کو ری فنڈنگ کی اس سہولت کے علاوہ نیپرا کی طرف سے بل کی ادائیگی میں تاخیر پر ہونے والے جرمانے بھی ختم کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں