ہزاروں پنشنرز کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل بینک کے 11 ہزار پنشنرز کی آخر کار سنی گئی۔

سپریم کورٹ نے پنشنز کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنانے کیلئے حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیشنل بینک کے گیارہ ہزار پینشنرز کو پینشن کی عدم ادائیگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ انفرادی شخصیات یا اداروں کے پاس عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ صدر نیشنل بینک عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ایک سینئر افسر کو فوکل پرسن مقرر کریں۔ فوکل پرسن پنشنرز کی مکمل ادائیگی یقینی بنا کر عمل درآمد رپورٹ پیش کرے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیشنل بینک کے گیارہ ہزار پینشنرز کو پینشن کی عدم ادائیگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ انفرادی شخصیات یا اداروں کے پاس عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ صدر نیشنل بینک عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ایک سینئر افسر کو فوکل پرسن مقرر کریں۔ فوکل پرسن پنشنرز کی مکمل ادائیگی یقینی بنا کر عمل درآمد رپورٹ پیش کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close