پی ٹی آئی کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ اچانک معطل کر دیا گیا،وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ معطل کر دیا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت ہے کہ تمام اراکین اپنے حلقوں میں جشن آزادی کی تیاری کریں، تمام اراکین اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔عمر ایوب کامزید کہنا تھا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کا دوسرا مرحلہ کچھ دنوں بعد دوبارہ شروع کریں گے،جس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔واضح رہے تحریک انصاف نے مطالبات کے حق میں 23جولائی کو بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جو آج عارضی طورپر ختم کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close