اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے 14اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
14اگست کو ملک بھر میں بینک اور تمام مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بدھ 14اگست کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے، اس موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں