دھرنا ختم نہیں ہوا، جماعت اسلامی کی وضاحت

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد مری روڈ پر لیاقت باغ کے مقام پر 14 روز سے بیٹھے دھرنے کے شرکا منتشر ہو گئے ہیں۔

دھرنے کے مقام سے سے سٹیج اور دریاں اٹھا لی گئی ہیں جبکہ مری روڈ پر دو طرفہ ٹریفک بھی بحال کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد ہائی وے پر جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔جس میں کارکنان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں یہ واضح کیا کہ ابھی دھرنا ختم نہیں ہوا بلکہ ااسے موخر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل ہائی وے پر ایک تاریخی جلسہ ہو گا جس میں تمام کارکنان شرکت کریں۔اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ان امور پر اتفاق ہوا ہے کہ آئی پی پیز کا مسئلہ پاکستانی کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے۔ وزیراعظم اور وفاقی حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر سنجیدہ ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے مکمل جانچ پڑتا کی جائے گی۔ حکومت نے اس کے لیے ایک بااختیار ٹاسک فورس قائم کر دی ہے جو ایک ماہ میں اپنا کام مکمل کرے گی۔

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان معاہدہ :حکومت اور جماعت اسلامی کے مابین معاہدہ میں طے پایاہے کہ اس وقت فی یونٹ بجلی کی لاگت کو کم سے کم کیا جائے گا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ تک فی یونٹ قیمت میں کمی دیکھی جائے گی۔معاہدے میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے گا جبکہ تاجروں کے خدشات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔دھرنے کے شرکاء سے وفاقی وزراء عطاء تارڑ اور محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذاکرات کے نتیجے میں بنائی جانے والی کمیٹیوں کی اجلاس کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں گے دھرنے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میں ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے۔بجلی کی قیمتیں کم ہونگی اور یہ آپ کو نظر بھی آئے گا۔جماعت اسلامی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں آپ نے نظم و ضبط کیساتھ احتجاج کیا اور کسی کو تکلیف نہیں پہنچائی۔حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور کامیاب ہوا :حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کے لیے حکومتی ٹیم میں شامل وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمشنر آفس پہنچے۔ اُن کے علاوہ کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی بھی مزاکرات میں شرکت ہوئے۔جبکہ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی حکومتی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔مذاکرات کے بعد حکومت اور جماعت اسلامی کے وفد نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close