ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(پی این آئی)ایف بی آر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک جانےوالےمزدوروں کوٹیکس میں ریلیف دےدیا ہے ۔

حکام ایف بی آر کے مطابق وفاقی حکومت نےخلیجی ممالک جانےوالےمحنت کشوں پرٹیکس میں7500کی رعایت دی ہے، خلیجی ممالک جانےوالےمحنت کشوں کےہوائی ٹکٹ پر5ہزارروپےایکسائز ڈیوٹی عائد کیاگیاہے، محنت کشوں کےہوائی ٹکٹ پرٹیکس12500روپےسےکم کرکے5000 کیاگیا،مزدوروں کو ٹیکس میں یہ رعایت صرف اکانومی کلاس کےٹکٹ پرہوگی۔ایف بی آر کا کہناتھا کہ ایکسائزڈیوٹی5,000روپےفکسڈ رقم کےطورپروصول کی جائےگی، یہ ٹیکس پاسپوررٹ پرامیگریشن اینڈ اوورسیزایمپلائمنٹ بیوروکےتصدیق شدہ لیبرویزےپرلیاجائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close