درآمدی گاڑیوں سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی) محکمہ ایکسائز پنجاب نے درآمد شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن تصدیق لازمی قرار دے دی۔

یہ فیصلہ متعدد سکینڈلز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جہاں دستی جانچ پڑتال کے دوران درجنوں گاڑیوں کے جعلی دستاویزات پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد پنجاب حکومت کی طرف سے اس حوالے سے نئے قواعد و ضوابط وضع کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے لاگو کیے گئے نئے قانون کے تحت محکمہ ایکسائز کی طرف سے کسٹمز حکام کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں درآمد شدہ گاڑیوں کی دستاویزات کی آن لائن تصدیق کے لیے ڈیٹا تک رسائی طلب کی گئی ہے۔

محکمے کی طرف سے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ آن لائن تصدیق کے بغیر کسی درآمد شدہ گاڑی کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کسٹمز حکام کی طرف سے نیلام کی جانے والی گاڑیوں پر بھی ہو گا۔ ان میں سے جن گاڑیوں کے کاغذات کی پیشگی آن لائن تصدیق نہیں ہو گی، ان کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close