اگست میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ اگست میں جولائی کےمقابلے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 77پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جولائی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3.33روپے فی یونٹ تھی،اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر 2.56 روپے فی یونٹ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close