صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے دریائے سندھ سے ملحقہ اضلاع میں فلڈ وارننگ جاری کردی ۔
پی ڈی ایم اے نے کمشنر سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور کمشنر بہاولپور کو الرٹ جاری کردیا جب کہ ڈی سی میانوالی، بھکر ،لیہ، مظفرگڑھ، راجن پوراور رحیم یار خان کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال چند روز برقرار رہنے کا خدشہ ہے، تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جب کہ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو 1122 کی رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور دریاؤں کے پاٹ میں مقیم لوگوں اور مویشیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں