اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس لگا دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا ایس آراو بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی محنت کشوں کے ویزے پر سفر کرنے والوں سے وصول کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق فی ٹکٹ 5 ہزار روپے فکسڈ رقم کے طور پر وصول کی جائے گی اور یہ ٹیکس پاسپوررٹ پر امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے محنت کشوں سے ٹیکس لیا جائے گا جبکہ دیگر خلیجی ممالک میں قطر، بحرین، عمان اور عراق شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں