موٹروے پر سفر کرنیوالے ہوجائیں خبردار، اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) موٹروے پولیس نے بارش کے دوران ڈرائیور حضرات کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، پشاور، کوٹ مومن، ڈیرہ اسماعیل خان سوات، تھاکوٹ پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تمام ٹول پلازہ موٹروے استعمال کرنے والوں کیلئے سپیشل بریفنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے دوران روڈ سلپ ہونے کی وجہ سے گاڑی کا بے قابو ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔

لہذا حادثات سے بچاؤ کیلئے بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں۔شہریوں سےہے کہ موسلادھار بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اگر سفر ضروری ہو تو ایسی صورت میں گاڑی آہستہ چلائیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close