نواز ، زرداری اور شہباز شریف جلدملک سے فرار ہوجائیں گے،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

راولپنڈی (پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ جس طرح حسینہ واجد فرار ہوئی، خدشہ ہے نواز شریف، زرداری،شہباز شریف بھی ملک سے فرار ہوں گے، مجھ سمیت نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور محسن نقوی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی بھی مانگوں گا، ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close