بانی پی ٹی آئی نے بڑا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زمان پارک آپریشن کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کا اعتراف کرلیا، انہوں نے کہا کہ پیٹرول بم زمان پارک لاہور میں استعمال کئے تھے اور کہیں نہیں۔

میڈیا کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافی کے سوالات پر مختلف نکات پر یوٹرن لیا ، جبکہ ساتھ دھمکانے اور ملکی حالات کوبنگلا دیش سے ملانے کی کوشش بھی کی۔بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کہ 9 مئی کو کارکنان کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیکھے گئے، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے زمان پارک آپریشن کے دوران پیٹرول بم پھینکنے کا اعتراف کرلیا ہے، پیٹرول بم ہم نے زمان پارک لاہور میں استعمال کئے تھے اور کہیں نہیں، اگر کوئی تنظیمی عہدے دار پیٹرول بم پھینکنے میں ملوث ہے تو کڑی سزا دی جائے، سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں اور دیکھیں اس میں کون لوگ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close