امریکا میں گرفتارپاکستانی سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(پی این آئی)امریکامیں گرفتارپاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ سےمتعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاکستانی اداروں نے آصف مرچنٹ کے حوالے سے ابتدائی اہم تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ دستیاب تفصیلات میں آصف مرچنٹ کی رہائش، زیر استعمال گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس، ملازمتوں اور سفری ریکارڈ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے تین پاسپورٹوں پر 2 نومبر 2017 سے 8 اپریل 2024 تک متعدد مرتبہ ایران کا سفر کیا۔ آصف مرچنٹ دو نومبر 2017 سے 14 نومبر 2017 تک ایران میں رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے 17 ستمبر 2023 سے 15 اکتوبر 2023 کا عرصہ بھی ایران میں گزارا۔ اکتوبر 2023 میں ایران سے واپسی کے بعد 21 نومبر کو آصف مرچنٹ نے امریکا کا سفر کیا۔ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ 17 دسمبر 2023 کو امریکا سے واپس پاکستان پہنچا، رواں سال 15 جنوری کو آصف مرچنٹ نے کراچی ائیر پورٹ سے ایک بار پھر ایران کا سفر کیا۔ ریکارڈ کے مطابق ایران کے اس سفر سے آصف مرچنٹ کی واپسی 12 فروری 2024 کو ہوئی۔ یکم اپریل کو بھی آصف مرچنٹ نے کراچی سے ایران کے لیے پرواز لی۔

آصف مرچنٹ 8 اپریل کو ایران کے سفر سے واپس کراچی پہنچا۔ پاکستان سے آصف مرچنٹ نے 11 اپریل 2024 کو ترکی کے راستے مبینہ طو پر امریکا کا سفر کیا۔ آصف مرچنٹ کے کراچی گلشن اقبال اور جعفر طیار سوسائٹی میں دو گھر ہیں۔

پاکستانی نے امریکی سیاستدان کو مارنےکے کوڈ ورڈز کیا بنائے؟

آصف مرچنٹ نے کراچی کی نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ سے منیجمنٹ سسٹم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ آصف مرچنٹ نے 2002 سے کراچی میں بینکنگ کیریئر کا آغاز کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بینک ملازمت سے آصف مرچنٹ کو مبینہ کرپشن پر برطرف بھی کیا گیا۔آصف مرچنٹ کے زیر استعمال 4 پاکستانی موبائل نمبروں اور ایک انٹرنیشنل نمبر کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئیں۔ کراچی میں آصف مرچنٹ کے زیر استعمال 3 گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، اس سلسلے میں مزید چھان بین جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close