لاہور(پی این آئی) مون سون بارشوں سے دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث 55 شہری جاں بحق اور 145زخمی ہوگئے۔ترجمان پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں سے دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے ،13 اگست تک دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہےجب کہ تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے تاہم ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں