اسلام آباد(پی این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی۔
بانی پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی برطرفی کے نوٹفیکیشن پر نظرثانی کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شیرافضل مروت کا معاملہ اٹھایا جس پر بانی پی ٹی آئی نے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے یقین دہانی کرائی کہ شیر افضل کی برطرفی کے معاملے کا خود جائزہ لوں گا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر مطمئن ہوا تو شیر افضل مروت کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لوں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا گیا تاہم، شیر افضل نے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں