کراچی ( پی این آئی)صوبائی وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ نے سولر پینلز کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ رواں ماہ اگست میں ہی سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی‘ جلد ہر ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینل کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیاجائےگا۔یہ بات انہوں نے مفت سولر فراہمی منصوبہ سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہی‘اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر پینل کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں