انا للہ وانا الیہ راجعون ، پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

گلگت(پی این آئی)شاہراہ قراقرم پر پر سیلاب کی زد میں گاڑی آنے سے پی ٹی آئی رہنما معاذ گلگتی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم پر گلگت چلاس سیکشن ٹریفک کیلئے بند ہے،شاہراہ قراقرم سے گزرنے والی گاڑی سیلاب کی زد میں آ گئی ،حادثے میں کار میں سوار پی ٹی آئی دیامر کے رہنما معاذ گلگتی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close